بھٹکل:25/مارچ(ایس اؤنیوز)ہوٹلوں کی دنیا میں اپنا ایک خاص مقام رکھنے والے، ماہر اور تجربہ کار تاجران ایس ایم سید عبدالجیل اور ایس ایم سید جعفر کی ملکیت والے شہر بھٹکل میں اپنے لذیذ کھانوں اور مشروبات کے لئے مشہور و معروف چِّلی فیملی ریسٹورنٹ اب قومی شاہراہ پر مدینہ کالونی ، رائیل فیلڈ شوروم سے متصل عالیشان ، شاندار و آرام دہ اور ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ عمارت میں منتقل ہوا ہے۔ بروزجمعہ بعدنماز عصر جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا عبدالعلیم قاضیا ندوی کی دعا سے نئے ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوا۔
اس موقع پر جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا عبدالرب خطیبی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجروں کو ضروری ہے کہ وہ صحابہ کرام ؓ کو نمونہ بنائیں اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں گے تو اللہ تعالیٰ ہر قسم کی برکات سے نوازتاہے۔ افتتاحی تقریب میں مسجد ابوذر کے امام وخطیب مولانا عبدالاحد فکردے ندوی، مولانا عبدالنور فکردے ندوی، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، مولانا موسی جوباپو وغیرہ موجود تھے۔ تقریب کے بعد مندوبین کے لئے تواضع کا اہتمام تھا۔
ہوٹل مالکان نے بتایا کہ عوام کی سہولت کی خاطر ہوٹل صبح 12بجے رات 11بجے تک کھلا رہے گا۔ہوٹل میں انڈین، چینیز، تندور، فرش جوس، اسناکس ، وغیرہ دستیاب رہیں گے۔ شادی کے موقع پر کیاٹرنگ کا آر ڈر دے سکتے ہیں ، اسی طرح خصوصی تقریب اینگیج منٹ کا اسپشل کیک وغیرہ کا آرڈرلیا جائے گا اور وقت پر بہترین انتظامات کے ساتھ انہیں فراہم کرنے کی بات کہی ، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کے لئے 9900830110پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔